لن ترانی

لَنْ تَرَانِیْ نصیبِ موسیٰ تھی
اُن کو جلوے دکھائے جاتے ہیں

وہ سرِ طور خود گئے، لیکن
عرش پر یہ بُلائے جاتے ہیں

رب نے سب کچھ عطا کیا اُن کو
پانے والے اُنھی سے پاتے ہیں
حق شناسی ہے فطرت مومن کی
جس کا کھاتے ہیں اُسی کا گاتے ہیں

علمِ غیبِ رسول کے منکر
اک حقیقت کو بھول جاتے ہیں
غیب مانا کہ راز ہے، لیکن
راز اپنوں سے کب چھپائے جاتے ہیں


صدر العلماء حضرت علامہ محمد تحسین رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ تعا لٰی علیہ

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x