Mahboob Ahmad Shah (محبوب احمد شاہ)
نعت
انکی مدحت کرتے ہیں
بادل برکھا اور سحر |
اے دلِ شوریدہ سر
ان کا ذکر ادب سے کر |
پھولوں میں خوشبو ان سے
لذت پائیں ان سے ثمر |
ہوش میں آ اور سوچ ذرا
رب بھی ہے ان کا ذاکر |
تاروں میں ہے نور ان کا
روشن ان سے شمس و قمر |
ہوش کے ناخن لے دیوانے
جذب و جنوں سے توبہ کر |
خالق کی مخلوق میں وہ
سب سے افضل اور بہتر |
رجس میں لتھڑا تیرا دامن
وہ پاکیزہ اور طاہر |
انکے کرم سے زندہ ہیں
بحر و بر مہ و مہر |
جتنا دھیما بولے گا
تیرے لیے اتنا بہتر |
رب کی کل خدائی میں
سب سے پیارا طیبہ شہر |
لو لاک لما کا مطلب ہے
ہر چیز بنی ان کی خاطر |
بھول نہیں سکتا یہ دل
گنبدِ خضریٰ کا منظر |
بھید کھلا تو علم ہوا
وہ ہی اول وہ آخر |
اپنی صدا کو دھیما رکھ
مسجدِ نبوی کے اندر |
تنہائی میں سوچ ذرا
کون ہے باطن اور ظاہر |