جہاں روشن است از جمالِ محمد

جہاں روشن است از جمالِ محمد
دلم زندہ شُد از وصالِ محمد

تمام جہان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال کی روشنی سے مستنیر ہے
میرا دل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال سے تازہ ہو گیا ہے۔ ۔ ۔ دیوان جامی کے بعض نسخوں میں “دلم تازہ گشت” کی بجائے “دلم زندہ شد” ہے جس کے معنی ہیں میرا دل زندہ ہو گیا ہے


خوشا مجلس و مسجد و خانقاہے
کہ در وے بود قیل و قالِ محمد

وہ مجلس کتنی حسین ہوگی، اس مسجد کا کیا مقام ہوگا اور اس خانقاہ کی کتنی توقیر ہوگی
جس میں محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی قیل و قال کا بیان ہو ۔۔۔۔ یعنی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی گفتگو ہو


بہ وصفِ رخش والضحے گشت نازل
چو واللیل شد زلف وخالِ محمد

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کی تعریف میں سورہ والضحیٰ نازل ہوئی
اسی طرح سورہ والیل تو آپ کی زلفوں اور آپ کے خال( تل) مبارک کی تعریف میں ہے


بروے زمین گشت سردارِ عالم
ہر آنکس کہ شد پائمالِ محمد

روئے زمین پر وہ شخص پوری دنیا کا سردار بن گیا
جو محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کے نیچے پامال ہوا یعنی جس نے اپنے آپ کو محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قدموں کی خاک جانا اور غلامی اختیار کی اسکا مرتبہ شاہان دنیا سے بھی بلند ہو گیا


بجنت ہمہ حوریاں کرد نعرہ
بوقتِ شنیدن وصالِ محمد

شب معراج کی طرف اشارہ ہے جب حوروں کو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا جنت میں آنا معلوم ہوا تو حوروں نے خوشی سے نعرے لگائے کہ آج آپ سے وصال ہو گا


شود پاک معصوم کلی گنہ گار
کہ در خواب بیند جمالِ محمد

انتہائی سیہ کار اور بدکار شخص بھی پاک اور معصوم ہو جاتا ہے اگر اسے خواب میں بھی نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہو جائے ۔ کیونکہ حدیث شریف کی رو سے جس نے خواب میں نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو دیکھا اس نے انہیں ہی دیکھا اسکا یہ خواب شیطانی وسوسہ ہرگز نہیں ہو سکتا کیونکہ شیطان کو یہ قدرت ہی نہیں دی گئی کہ وہ کسی کی خواب خیال میں بھی اپنی صورت کو آپ کی صورت کے مشابہ بنا کر آئے


بود در جہاں ہر کسے را خیال
مرا از ہمہ خوشِ خیال محمد

دنیا میں ہر کسی کو کوئی نہ کوئی فکر رہتی ہے اور وہ کسی نہ کسی خیال میں مستغرق ہوتا ہے
اور میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ مجھے تمام خیالوں سے افضل اور بہترین خیال( یعنی خیالِ محمد ) نصیب ہوا ہے


بصدق و صفا می تواں گشت جامی
غلامِ از غلامانِ محمد

جامی انتہائی صدق اور صفائے قلبی سے، آل رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کا غلام بن گیا ہے۔
مولانا جامی

(حضرت مولانا عبد الرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ)

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x