خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں

خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکارﷺ آتے ہیں
دیوانے جھوم جاتے ہیں میرے سرکارﷺ آتے ہیں

خوشی ہے آمنہؓ کے گھر وہ آئے نور کے پیکر
جو پیدا ہو کے سجدے میں اپنے سر کو جھکاتے ہیں

دھن بھی نور نور ہے بدن بھی نور نور ہے
نظر بھی نور نور ہے وہ نورِ حق کہلاتے ہیں

جو دیکھا حسن یوسف کو تو اپنی انگلیاں کاٹیں
وہ حسنِ مصطفی ﷺدیکھیں وہ اپنے سر کو کٹاتے ہیں

فرشتوں کی یہ سنت ہے کہ آقاﷺ سے محبت میں
میناروں اور مکانوں پر جوہم جھنڈے لہراتے ہیں

ذرا جھنڈوں کو لہراؤ ذرا ہاتھوں کو لہراؤخدا کی اب رضا پاؤذرا ہاتھوں کو لہراؤ
یہی وہ کام ہے جس سے مسلماں جنت پاتے ہیں

مہدمیں چاند کو دیکھا تو نوری نور سے کھیلا
جہاں انگلی اٹھاتے ہیں وہیں پر چاند کو پاتے ہیں

وہ جھولا نور کا جھولاسراپا نور کا جھولا
جنہیں نوری جھلاتے ہیں جنہیں نوری سلاتے ہیں

ولادت کی گھڑی آئی بہار اب جھوم کر چھائی
وہ دیکھو آ گئے آقا ﷺدیوانے دھوم مچاتے ہیں

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

1 Comment
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x