رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں

نعت
رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں
مہک رچی ہے جنت کی اسکے پاک نظاروں میں

جن کا ہر دم یاد میں تیری کھویا کھویا گزرے ہے
مجھے بھی آقا شامل کر لو دید کے ان بیماروں میں

چاند کی چاندی دن کا اجالا صلیِ علیٰ کا صدقہ ہے
نورِ محؐمد کی ہی ضیاء ہے عرشِ بریں کے تاروں میں

شانِ محؐمد شانِ خدا ہے آپکی مانند کون ہوا ہے
سب سے بر تر سب سے اعلیٰ قدرت کے شاہکاروں میں

انکی عظمت انکی شوکت کون بتائے کیسے بتائے
انکے خادم انکے درباں رب کے خاص پیاروں میں

محبؔوب کمینہ کیونکر آقا تیری نظر سے گزرے گا
غوث قطب ابدال ولی سب طیبہ کے مے خواروں میں

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x