میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ

نعت
میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ
کہاں میں کہاں وہ فضائے مدینہ

میرے کملی والے کی شانیں تو دیکھو
کہ شاہوں کے شاہ ہیں گدائے مدینہ

چلو رب کے دربار میں گڑ گڑائیں
ہمیں کملی والا دکھائے مدینہ

ملائک کی سانسیں معطر ہوں جس سے
ہے کتنی مطہر ہوائے مدینہ

بھلا اس کا حج کیسے مقبول ہو گا
جو مکہ تو جائے نہ جائے مدینہ

ہماری کیا پوچھتے ہو عزیزو
ہمیں ہر گھڑی یاد آئے مدینہ

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x