نعت خواں:
Mahboob Ahmad Shah (محبوب احمد شاہ)
Mahboob Ahmad Shah (محبوب احمد شاہ)
نعت
انکی مدحت کرتے ہیں بادل برکھا اور سحر | اے دلِ شوریدہ سر ان کا ذکر ادب سے کر |
پھولوں میں خوشبو ان سے لذت پائیں ان سے ثمر | ہوش میں آ اور سوچ ذرا رب بھی ہے ان کا ذاکر |
تاروں میں ہے نور ان کا روشن ان سے شمس و قمر | ہوش کے ناخن لے دیوانے جذب و جنوں سے توبہ کر |
خالق کی مخلوق میں وہ سب سے افضل اور بہتر | رجس میں لتھڑا تیرا دامن وہ پاکیزہ اور طاہر |
انکے کرم سے زندہ ہیں بحر و بر مہ و مہر | جتنا دھیما بولے گا تیرے لیے اتنا بہتر |
رب کی کل خدائی میں سب سے پیارا طیبہ شہر | لو لاک لما کا مطلب ہے ہر چیز بنی ان کی خاطر |
بھول نہیں سکتا یہ دل گنبدِ خضریٰ کا منظر | بھید کھلا تو علم ہوا وہ ہی اول وہ آخر |
اپنی صدا کو دھیما رکھ مسجدِ نبوی کے اندر | تنہائی میں سوچ ذرا کون ہے باطن اور ظاہر |
COMMENTS