نعت خواں:
Mahboob Ahmad Shah (محبوب احمد شاہ)
Mahboob Ahmad Shah (محبوب احمد شاہ)
احد و احمد
محمد رحمت اللعالمیں ہیں خدا کے ساتھ ہر جگہ وہی ہیں | اللہ جو رب العالمین ہے بتاؤ تو وہ کہاں نہیں ہے |
محمد مصطفےٰ شاہکارِ خالق ہر اِک چیز کے مختار و مالک | خدا صفت و صفا میں ہے یگانہ شریکِ رب کسی کو مت بنانا |
حقیقت میں وہ مالک ہیں جہاں کے وہی مقصود ہیں کون و مکاں کے | وہی ہے قادرِ مطلق جہاں کا الہٰ ہے وہ مکان و لا مکاں کا |
نہیں کوئی ان جیسا طیب و طاہر وہ خلقت میں اوَل ہیں آمد میں آخر | نہیں کچھ بھی اسکی قلمرو سے باہر ہے معلوم اسکو خفی اور ظاہر |
خزانے خدا نے سبھی ان کو بخشے سخی آقا دامن سبھی کے ہیں بھرتے | ہاں پروردگارِ جہاں بھی وہی ہے کہ مسجودِ انس اور جاں بھی وہی ہے |
ثنا انکی کرتا ہے ربِ کریم احد اور احمد میں ہے فرقِ میم | سبھی خشک و تر ہیں ثنا خوان اسکے یہ جنگل پہاڑ اور میدان اسکے |
ہے رب خوش بڑا نعت خوانی میں انکی ہر اِک چیز دے دی غلامی میں انکی | وہ خالق ہے ہر سمت شاہکار اسکے ہیں برو بحر اور کہسار اس کے |
COMMENTS