انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے

انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے

میری ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کو تماشا نہیں ہونے دیتے

اپنے منگتوں کی فہرست میں رکھتے ہیں مجھے
مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے

بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے

ہے یہ ایمان کے آئینگے لحد میں میری
اپنے منگتوں کو وہ تنہا نہیں ہونے دیتے

میرے حالات بھی یارو مرے دشمن ٹھہرے
مجھ کو دیدارِ مدینہ نہیں ہونے دیتے

حکم کرتے ہیں تو ملتے ہیں یہ مقطعے شاکر
آپ نہ چاہیں تو مطلع نہیں ہونے دیتے

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x