اور دل میں ہمارے تو تمنا نہیں کوئی

نعت
اور دل میں ہمارے تو تمنا نہیں کوئی
بس جلوۂِ سرکار ہو دُوجا نہیں کوئی

افلاک و زمیں پر ہیں بہت عالی مقامات
ہیں لاکھ شرف والے پہ طیبہ نہیں کوئی

وہ خاکی بدن لے کے گئے سدرہ سے آگے
اس جگہ پہ پہنچے جہاں پہنچا نہیں کوئی

اللہ کے بعد ذاتِ محؐمد عظیم ہے
دونوں کے بیچوں بیچ تو رتبہ نہیں کوئی

یکتا ہے کائنات میں میرے نبی کی ذات
ان جیسے خدوخال کا مکھڑا نہیں کوئی

یوں تو ہوئے جہان میں لاکھوں ہی نامور
میرے حضور جیسا تو دکھتا نہیں کوئی

اس طرح سے کچلا ہے غلامی کی روش کو
اب طوقِ غلامی میں تو بِکتا نہیں کوئی

اے آقا کرم کیجو رحم کیجو بھرم رکھیو
محبؔوب کا بن تیرے شناسا نہیں کوئی

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x