اے صبا مصطفیؐ سے کہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحربے سہارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضوؐر کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن پر نثار ہوتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں
جب محمدؐ کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضورؐ کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضاہر سووہ نظارے سلام کہتے ہیں
زائر کعبہ تم مدینے میں میرے آقا ؐسے اتنا کہ دینا
کملی والے رسولؐ سن لیجئے غم کے مارے سلام کہتے ہیں
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑگیا مدینے کا
حاجیو مصطفیؐ سے کہ دینا بے سہارے سلام کہتے ہیں
اے پیامی میرے قسم ہے تجھے عرض کرنا رسول اکرمؐ سے
قلب مطرب کی ہے حضوؐر تڑپ اور سائے سلام کہتے ہیں
COMMENTS