احد و احمد

احد و احمد

محمد رحمت اللعالمیں ہیں
خدا کے ساتھ ہر جگہ وہی ہیں
اللہ جو رب العالمین ہے
بتاؤ  تو  وہ کہاں نہیں ہے
محمد مصطفےٰ شاہکارِ خالق
ہر اِک چیز کے مختار و مالک
خدا صفت و صفا میں ہے یگانہ
شریکِ رب کسی کو مت بنانا
حقیقت میں وہ مالک ہیں جہاں کے
وہی مقصود ہیں کون و مکاں کے
وہی ہے قادرِ مطلق جہاں کا
الہٰ ہے وہ مکان و لا مکاں کا
نہیں  کوئی ان جیسا طیب و طاہر
وہ خلقت میں اوَل ہیں آمد میں آخر
نہیں کچھ بھی اسکی  قلمرو سے باہر
ہے  معلوم اسکو خفی اور ظاہر
خزانے خدا نے سبھی ان کو بخشے
سخی آقا دامن سبھی کے ہیں بھرتے
ہاں پروردگارِ جہاں بھی وہی ہے
کہ مسجودِ انس اور جاں بھی وہی ہے
ثنا انکی کرتا ہے ربِ کریم
احد اور احمد میں ہے فرقِ میم
سبھی خشک و تر ہیں ثنا خوان اسکے
یہ جنگل پہاڑ اور میدان اسکے
ہے رب خوش بڑا نعت خوانی میں انکی
ہر اِک چیز دے دی غلامی میں انکی
وہ خالق ہے ہر سمت شاہکار اسکے
ہیں برو بحر اور کہسار اس کے

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x