Duas (دعائیں)
یا اللہ یا رحمن یا رحیم یا حنان یا منان یا کریم یا ستار یا مالک الملک یا ذوالجلال والاکرام!
یا اللہ یا اللہ یا اللہ!
رحمت عالمیان صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت وجود کے صدقے ہر مسلمان پر اپنی رحمت نازل فرما دے. بے ہدایتوں کو ہدایت بے غیرتوں کو غیرت بے عملوں کو اعمال صالح کی توفیق دے.
یا اللہ ہمارے حال پر رحم فرما کر تمام رنج وغم آلام پریشانیوں مصیبتوں دکھوں تکلیفوں بیماریوں خصوصا گناہوں کی بیماریوں سے دائمی نجات عطا فرما.
ہمارا رخ فکر دنیا سے فکر آخرت کی طرف موڑ دے.
ہمارا وجود گناہوں میں گمنام ہے اسے اسلام کے نور کی روشنی اور چاشنی عطا فرما.
ہمارے خیالات و افکار کو دین کی سمجھ کے لئیے روشن فرما دے اور تا حشر اور بعد حشر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور عشق پر استقامت دے اور شفاعت رسول اللہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرہ مند فرما.
آمین یا رب العالمین…
COMMENTS