خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
آپؐ آئیں تو میرے گھر میں اجالا ہو گا
حشر میں ہو گا وہ سرکاؐر کے جھندے کے تلے
میرے سرکاؐر کا جو چاہنے والا ہوگا
عشق سرکاؐر کی اک شمع جلا لو دل میں
بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالاہوگا
جب بھی مانگو تو وسیلے سے اُنہی کے مانگو
اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا
حشر میں اس کو بھی سینے سے لگائیں گے حضورؐ
جس گناہ گار کو ہر ایک نے ٹالاہوگا
حشر میں اُن کا ہرچاہنے والا ہوگا
میری سرکاؐرکاعالم ہی نرالا ہوگا
صلہءِ نعتِ نبیؐ پائے گا جس دن خالد
وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والاہوگا
COMMENTS