نبی کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا

نبیؐ ﷺ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا
جو ہجرِ طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا کمال آیا

تریؐ دعاوٴں ہی کی بدولت عذابِ رب سے بچے ہوئے ہیں
جو حق میں اُمّت کے تیرےؓﷺ لب پر سوال آیا کمال آیا

غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تِل خدا نے
جو کالے رنگ کا غلام تیراؐ بلال رض آیا کمال آیا

نبیؐﷺ کی آمد سے نور پھیلا فضائے شب پر نکھار آیا
چمن میں کلیوں کے رُخ پہ حُسن وجمال آیا کمال آیا

عمرؓ کی جرات پہ جاوں قرباں کہ جس سے شیطان بھی ہے لرزاں
عمرؓ کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا

نبیؑ ﷺتو سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا
مگر جو آخر میں آمنہؓ کا وہ لالؐ ﷺ آیا کمال آیا

ملک مبشرصائم علوی

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x