نعت لکھتا ہوں رات کو جب بھی
بتیاں تک بجھائے رکھتا ہوں
جانے کس وقت آپ آ جائیں
اپنی پلکیں بچھائے رکھتا ہوں
جب بھی جاتا ہوں ان کے قدموں میں
اپنا چہرہ چھپائے رکھتا ہوں
کام بگڑے ہوئے ہوں جتنے بھی
حاضری تک اٹھائے رکھتا ہوں
میں تو مسرور ان کی یادوں کے
پھول سارے کھلائے رکھتا ہوں
COMMENTS