رب کی بخشش مل جائیگی عاصیو اتنا کام کرو

نعت
رب کی بخشش مل جائیگی عاصیو اتنا کام کرو
آج سے اپنی اپنی جانیں میرے نبی کے نام کرو

کملی والے کا دم بھرنا عملِ خدائے برتر ہے
ذکرِ محمد سب سے افضل صبح کرو اور شام کرو

گر خواہش ہے تم ہو جاؤ رب کے خاص پیاروں میں
اپنے اپنے کھاتوں میں سب ان پہ درودیں عام کرو

ذکرِ نبی میں جو بھی گھڑیاں بیتیں عین عبادت ہیں
دن بھی گزارو یاد میں انکی رات بھی انکے نام کرو

کملی والے جیسا عابد ہم کو بھی دکھلاؤ تو
خالق نے خود جس سے کہا ہو پیارے کچھ آرام کرو

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x