یا نبی نظرِ کرم فرمانا اے حسنین کے نانا

یا نبی نظرِ کرم فرمانا اے حسنین کے نانا

زہرہ پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلانا

سج گئی ہے میلاد کی محفل کیا ہے خوب نظارہ

کیف ومستی میں ڈوبا ہے دیکھو عالم سارا

ڈھونڈھ رہی ہے آپ کی رحمت بخشش کا بہانا

بے مایہ ہے لیکن دو جگ پر ہے آپکا سایہ

عرشِ مُعلّی بنا محلہ دید کو رب نے بلایا

حشر تلک نہ ہو گا کسی کا ایسا آنا جانا

آپکے کے در کا میں بھکاری آپ ہیں میرے داتا

سارے رشتوں نوتوں سے ہے پیارا اپنا ناتا

آپ تو ہیں آقا ہے جنکو سیکی لاج نبھانا

نسبت کا فیضان ہے دیکھو خادمِ غوث چلی ہوں

کرتا ہے مجھ پہ ناز زمانہ میں اوصاف علی ہوں

آپ کی آل کا میں نوکر خادم ہوں پُرانا

شاعر: اوصاف علی

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Newest
Oldest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x