خوب نام محمد ھے اے مومنو

خوب نام محمد ھے اے مومنو
خوب نام محمد(ص) ھے اے مومنو
جس میں نقطہ بھی رب کو گوارا نہیں

جو نبی (ص) کی محبت سے منہ پھیر لے
دونوں عالم میں اس کا گذارا نہیں

انکے جلوؤںسے روشن ہے بحرو حرم
کس جگہ پر نہیں ہےنبی کا کرم
عرش سے طور تک طور سے دور تک
یہ وہ دریا ہےجسکا کنارہ نہیں

انکی محبت سے جو منہ پھیرے
دونوں جہاں میں اسکا گزارہ نہیں

ظلم پے ظلم سہہ کر یہ بولے بلال
ظالمو یہ غلط ھے تمہارا خیال
دامن مصطفی (ص) میں کیوں چھوڑ دوں
اتنا کمزور ایماں ھمارا نہیں

دیکھو قرآن میں ھے جابجا مومنو
رب نے کیسے نبی (ص) کو مخاطب کیا
کبھی یاسیں کہا کبھی طہ کہا
نام لے کر خدا نے پکارا نہیں

نسبت مصطفی(ص) بھی بڑی چیز ھے
جسکی نسبت نہیں اسکی بخشش نہیں
خود خدا نے نبی(ص) سے یہ فرما دیا
جو تمہارا نہیں وہ ھمارا نہیں

خوب نام محمد ہے اے مومنوں
جس میں نکتہ بھی رب کو گوارا نہیں
جونبی کی محبت سے منہ پھیر لے
دونوں عالم میں اسکا گزارا نہیں

COMMENTS

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x