Asad Madni Attari (اسد مدنی عطاری)
Ghulam Mustafa Qadri (غلام مصطفی قادری)
Hafiz Tahir Qadri (حافظ طاہر قادری)
Rao Brothers (راؤ برادران)
Zohaib Ashrafi (زوہیب اشرفی)
لو آگئے میداں میں وفادارِ صحابہ
عزت کا ہے حقدار وفادارِ صحابہ
ذلت کا سزاوار ہے غدارِ صحابہ
نبیؐ چاند ہیں اور ستارے صحابہ
صدیق کی توہین بھلا کیسے سنیں ہم
صدیق تو ہے بے شک سردارِ صحابہ
باطل کے سرکوتن سےجداکرکے رکھ دیا
مشہور ہے جہان میں تلوارِ صحابہ
اندھےدلوں کوجس نےدی ایمان کی چمک
بے مثل و لاجواب تھی گفتارِ صحابہ
سیرت ہے اِنکی سیرت سرکارِ دو عالم ﷺ
اللہ کو پسند ہے کردارِ صحابہ
کرتے ہیں ناز اس پہ خدا کے ملاٸکہ
حاصل ہےجس بشرکو بھی دیدارِ صحابہ
اُن كے لیے تو اُلفتِ اِبلیس بہت ہے
ہم تو بنے ہوٸے ہیں طلبگارِ صحابہ
اصحابی کاالنجوم کا مژدہ انہیں ملا
کیسے بتاٶں آپ کو معیارِ صحابہ
اللہ کو ہے پیار صحابہ کے عمل سے
دیکھو تو ذرا منکرو! وقارِ صحابہ
ملعون ہے،مردود ہے، ابلیس ہے وہ تو
رب کی قسم ہے جو بھی گنہ گارِ صحابہ
میرے معاویہ پہ نہ سب و شتم کرو
بے شک معاویہ ہیں وفادارِ صحابہ
عاصم پڑھے گا جھوم کے نغمے سلام کے
جبکہ لگے گا حشر میں دربارِ صحابہ
COMMENTS